کروناکیخلاف بر سرپیکار طبی عملے کیلئے امریکی حفاظتی سامان حکام کے حوالے

اسلام آباد(نا مہ نگار)امریکہ کی جانب سے کرونا کے خلاف بر سرپیکار طبی عملے کے لیے حفاظتی سامان پاکستان حکام کے حوالے،سامان میں طبی عملے کے ذاتی تحفظ کے لیے درکار دس لاکھ سے زائد تعداد میں ضروری سامان شامل ہے۔امریکی سفارتخانے سے جاری بیان کے مطابق امریکی حکومت نے کرونا وائرس سے نمٹنے کے لیے پاکستان کی مدد کا سلسلہ جاری رکھتے ہوئے امریکی ادارہ برائے بین الاقوامی ترقی (یو ایس ایڈ)کے توسط سے ہنگامی طبی حفاظتی ترسیلات کی تازہ کھیپ پاکستان کے حوالے کردی ہے۔  امداد میں پاکستان میں مریضوں کی خدمت میں پیش پیش شعبہ صحت کے صف اول کے کارکنوں اور پیشہ ور افراد کے ذاتی تحفظ کے لیے درکار دس لاکھ سے زائد تعداد میں ضروری سامان شامل ہے۔ اس موقع پر یو ایس ایڈ پاکستان کی مشن ڈائریکٹر جولی کوئنین نے اظہارِ خیال کرتے ہوئے کہا کہ یہ موقع امریکی حکومت کے لیے خوشی کا باعث ہے کہ وہ پاکستان میں کووڈ۔19 سے بر سرِ پیکار صفِ اول کے کارکنوں  کے تحفظ کے لیے مدد فراہم کر رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ امریکہ ان غیر معمولی حالات  میں پاکستان کو ہنگامی طبی سامان کی فراہمی جاری رکھنے پر کام کرتا رہے گا۔

ای پیپر دی نیشن