ایل ایس ٹوماڈل ٹائون سب ڈویژن صارفین کیلئے مبینہ زحمت بن گیا

بہاولپور(نمائندہ خصوصی ) ایل ایس (ٹو)ماڈل ٹائون سب ڈویژن صارفین کے لئے زحمت بن گیاماڈل ٹائون سب ڈویژن کے صارفین رحیم بخش‘ عبدالستار‘ طالب حسین‘ غلام مصطفی ‘جنیدعباس‘ محمداصغرنے کہاکہ ڈیرہ عزت فیڈرسے روزانہ بغیرشیڈول غیراعلانیہ لوڈشیڈنگ روزکامعمول بن چکاہے اور جب بھی غیراعلانیہ لوڈشیڈنگ بارے معلومات کے لئے ایل ایس (ٹو)ماڈل ٹائون سب ڈویژن نعیم اکرم کوفون کیاجاتاہے تو بجائے جواب دینے کے الٹابدتمیزی سے پیش آتاہے انہوں نے بتایا کہ نیوکنکشن کیلئے صارفین کوموصوف کئی کئی ماہ خوارکرتاہے لیکن مک مکا کرنے والے صارفین کوبلاتاخیر نیوکنکشن فراہم کرتاہے صارفین واپڈانے ایس ای واپڈابہاول پور‘ ایکسئین ماڈل ٹائون سب ڈویژن سے مطالبہ کیا کہ موصوف عرصہ دراز سے ماڈل ٹائون سب ڈویژن میں تعینات ہے لہذا اس کو کسی دیگرسب ڈویژن میں تبادلہ کیاجائے۔

ای پیپر دی نیشن