مسلم لیگ فنکشنل کی  تنظیم سازی یو سی سطح پر جاری: خالق داد

Jun 21, 2021

رحیم یارخان(نمائندہ خصوصی) مسلم لیگ فنکشنل پنجاب کے صوبائی سینئرنائب صدررئیس خالق دادچاچڑ کی زیرصدارت ضلع رحیم یارخان کی چاروں تحصیلوںکے تمام عہدیداران میٹنگ ہوئی،میٹنگ میں یونین کونسلزکی سطح پرکی جانے والی تنظیم سازی بارے گفتگوہوئی،میٹنگ سے خطاب کرتے ہوئے رئیس خالق دادچاچڑ نے کہاکہ صوبائی صدر اشرف اقبال کی ہدایات کے مطابق پارٹی کی یونین کونسلزسطح پرتنظیم سازی تیزی سے جاری ہے، لوگ پیرپگاراخاندان کی ملک کے لیے دی جانے والی خدمات اوران کے نظریات کے باعث پارٹی میںشامل ہورہے ہیں، انہوں نے رحیم یارخان کے ضلعی وتحصیل صدوراورجنرل سیکرٹریز کو ہدایت دی کہ یونین کونسلزاوردیہی سطح پر پارٹی کی تنظیم سازی مہم کوتیزکیاجائے ،مسلم لیگ فنکشنل کے صوبائی صدرمخدوم اشرف اقبال کی ہدایت کے مطابق پارٹی کومزیدفعال اورمضبوط بنایاجارہاہے اورآنے والے بلدیاتی انتخابات میں بھی مسلم لیگ فنکشنل کے امیدواربھرپورحصہ لیں گے۔

مزیدخبریں