جام پور( نمائندہ خصوصی)بلدیہ داجل کے متعدد ملازمین نے ایڈمنسٹریٹر بلدیہ داجل ذوالقرنین حیدر کے ہتکآمیز رویہ کے خلاف احتجاج کرتے ہوئے اس کے ساتھ کام کرنے سے انکارکیا اور ڈپٹی کمشنر راجن پور اور اسسٹنٹ کمشنر جام پور سے مداخلت کی اپیل کی اورایڈمنسٹریٹر کے دفتر آتے ہی ملازمین نے دفتر چھوڑ دیاکے بعد صحافیوںسے گفتگو کرتے ہوئے انہوںنے کہا کہ عزت نفس ہر شخص کو پیاری ہے ایڈمنسٹریٹر بلدیہ ہر روز ہتک آمیز رویہ و گالی گلوچ کے سوا کچھ بولتے ہی نہیں۔
ایڈمنسٹریٹر داجل کے مبینہ نامناسب رویہ کیخلاف ملازمین کا احتجاج
Jun 21, 2021