ملتان (سپیشل رپورٹر)ورکرز فیڈریشن جنوبی پنجاب کے صدر ملک محمد مختار اعوان کی یونی لیور پاکستان کے ریفرنڈم میں یونی لیور ایمپلائز فیڈریشن آف پاکستان کی کامیابی پر مبارکباد دینے کے لیے رحیم یار خان پہنچ گئے۔ یونین عہدیداران نے اپنے صدر کامران ارشد اور جنرل سیکرٹری منظور خان کی قیادت میں انکا استقبال کرنے کے ساتھ تقریب کا اہتمام بھی کیا۔ مختار اعوان نے یونی لیور کمپنی کے ریفرنڈم میں انہیں بھاری اکثریت سے کامیابی پر مبارک دی اور کہا کہ آپ کا ڈسپلن اور اپنی قیادت پر اعتماد ہی آپکی کامیابی کی وجہ نظر آتی ہے۔ مجھے یہاں یہ دیکھ کر بڑی خوشی ہوئی کہ آپ نے یونین کی اتنی بڑی پراپرٹی بنا رکھی ہے۔ میں اپنی جانب سے اور اپنی فیڈریشن کی جانب سے آپکو مکمل تعاون کی یقین دہانی کرواتا ہوں اور یہ بھی یقین دلاتا ہوں کہ جنوبی پنجاب میں ٹریڈ یونین کے متعلقہ کسی قسم کی ٹریننگز اور فنگشن میں شامل کیا جائے گا۔ یونی لیور یونین کے صدر کامران ارشد نے کیا۔ پاکستان میں ہم متحد نہ ہونے کی وجہ سے نقصان اٹھا رہے ۔
لیبر لیڈر مختار اعوان کی یونی لیور ریفرنڈم کے فاتحین کو مبارکباد
Jun 21, 2021