صادق آباد (نمائندہ نوائے وقت)موضع میرے شاہ جھلن برادری کی سر کردہ شخصیات جام محمد بلال جھلن ، جام محمد کامل ، محمد اکمل ، حبیب احمد ، محمد اکرم عرف بگا ، فضل عظیم نے چیئرمین یونین کونسل قادر پور احمد علی بھٹو کی قیادت پر اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے پی ٹی آئی کو چھوڑ کر پیپلزپارٹی میں شامل ہوگئے اس موقع پر پیپلز پارٹی میں شامل ہونے والے جھلن برادری کی سرکر دہ شخصیات سے احمد علی بھٹو نے کہاکہ علاقہ کی تعمیر و ترقی اور عوامی فلا ح وبہود کیلئے ہر ممکن اقدامات اٹھائیں گے تحریک انصاف کی حکومت نے عوام کو مالی معاشی بحران کا شکار کرکے جو اذیت دی ہے اس کی معاضی میں مثال نہیں ملتی حلقہ پی پی 265میں ایم پی اے سردار رئیس نبیل احمد خان کی کا وشوں سے ترقیاتی کاموں کے جال بچھائے جارہے ہیں تاکہ عوام کو تمام بنیادی سہولیات انکی دہلیز پر فراہم کی جاسکیں دریں اثنا ء انہوں نے علاقہ عمائدین سے بھی ملاقات کی اور انہیں درپیش مسائل سے نجات دلانے کیلئے مکمل یقین دہانی کرواتے ہوئے کہاکہ یونین کونسل قادر پور کی تعمیر و ترقی میں کوئی سمجھوتہ نہیں ہوگا ۔