بھارتی حکومت نے مطلوب افراد کی نئی فہرست جاری کر دی

نئی  دہلی (صباح نیوز) بھارتی حکومت نے بھارت کو مطلوب افراد کی نئی فہرست جاری کر دی ہے ۔ بھارتی وزارت داخلہ کی 31 انتہائی مطلوب  افراد کی فہرست میں  مولانا مسعود اظہر، حافظ محمد سعید ، ذکی الرحمان لکھوی کا نام شامل ہے ۔بھارت میں ظالمانہ قانون غیر قانونی سرگرمیوں کی روک تھام ایکٹ (یو اے پی اے) کے تحت ان کے خلاف مقدمات درج کیے گئے ہیں ۔ بھارتی ٹی وی انڈیا کے مطابق  بھارتی وزارت داخلہ نے  بھارت مخالف سرگرمیوں جیسے بم دھماکے، ہلاکتیں، ملک کی داخلی سلامتی کے ساتھ کھیلنا اور دیگر سازشوں کے لئے انہیں بھارتی حکومت کی جانب سے مطلوب افراد کی فہرست میں شامل کیا گیا ہے۔داخلی سلامتی کے تحفظ کے علاوہ بھارت کے خلاف سازش کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی کرنے کے ذمہ دار ہیں۔اظہر سعید اور لکھوی 31  فہرست میں ٹاپ پانچ میں شامل ہیں جن میں ، دائود ابراہیم، ببر خالصہ انٹرنیشنل (بی کے آئی) کے سربراہ وادھوا سنگھ ببر شامل ہیں۔

ای پیپر دی نیشن

''درمیانے سیاسی راستے کی تلاش''

سابق ڈپٹی سپیکرقومی اسمبلی پاکستان جن حالات سے گزر رہا ہے وہ کسی دشمن کے زور کی وجہ سے برپا نہیں ہو ئے ہیں بلکہ یہ تمام حالات ...