اسلام آباد(نا مہ نگار)بجلی کی تمام تقسیم کارکمپنیوں نے نیپرا سے مختلف چارجز کی مد میں35پیسے فی یونٹ کمی کی درخواست کی ہے ، نیپرا بجلی کی تقسیم کار کمپنیوں کی درخواستوں پر 29جون کو عوامی سماعت کرے گا،بجلی صا رفین کو مجموعی طور پر3ارب 57کروڑ روپے کے ریلیف کی درخواست کی گئی ہے۔ بجلی کی تقسیم کارکمپنیوں کی درخواست کے مطابق آئیسکو کی بجلی صارفین سے ایک ارب 86کروڑ ، گیپکو کی 2ارب 20کروڑ ، پیسکو کی عوام سے 4ارب 12کروڑ روپے وصولی کی درخواست دی ہے جبکہ لیسکو کی 1ارب 83کروڑ ، فیسکو کی 2ارب 98کروڑ،میپکو 2ارب 46کروڑ،حیسکو کی ایک ارب 7کروڑ روپے، کیسکوکی 2ارب 3کروڑ، سپیکو کی 31کروڑ 60لاکھ اور ٹیسکو نے بھی صارفین کو ایک ارب 6کروڑ روپے کے ریلیف کی درخواست کی ہے ۔ واضح رہے کہ نیپرا نے بجلی کی تمام تقسیم کارکمپنیوں کو رواں مالی سال کی پہلی دوسہ ماہیوں میں 90پیسے فی یونٹ اضافہ کی منظوری دی تھی ۔
بجلی کی تمام تقسیم کارکمپنیوں کی نیپرا سے35پیسے فی یونٹ کمی کی درخواست
Jun 21, 2021