اربوں لوٹنے والوں سے قانون کے مطابق نمٹا جائے گا: چیئرمین نیب 

اسلام آباد (نامہ نگار) چیئرمین نیب جسٹس ریٹائرڈ جاوید اقبال نے کہا ہے کہ ہر طرح کی کرپشن کے خاتمے پر یقین رکھتے ہیں، معصوم پاکستانیوں کے اربوں لوٹنے والوں سے قانون کے مطابق نمٹیں گے۔ چیئرمین نیب جسٹس ریٹائرڈ جاوید اقبال کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ عالمی جی ڈی پی کا سالانہ پانچ فیصد کرپشن کی نذر ہو جاتا ہے۔ کرپشن دنیا کو سالانہ دو اعشاریہ چھ ٹریلین ڈالر نقصان پہنچاتی ہے۔ نیب کرپشن کیخلاف جدوجہد کو ترجیح دیتا رہے گا۔ ہم ہر طرح کی کرپشن کے خاتمے پر یقین رکھتے ہیں۔ تاہم پاکستان کو کرپشن کی شکل میں ایک چیلنج کا سامنا ہے۔انہوں نے کہا کہ کرپشن ہی پاکستان میں تمام مسائل کی جڑ ہے۔ نیب چہرہ نہیں بلکہ کیس کو دیکھتا ہے۔ نیب کا تعلق کسی فرد یا سیاسی جماعت سے نہیں، پاکستان سے ہے۔

ای پیپر دی نیشن

''درمیانے سیاسی راستے کی تلاش''

سابق ڈپٹی سپیکرقومی اسمبلی پاکستان جن حالات سے گزر رہا ہے وہ کسی دشمن کے زور کی وجہ سے برپا نہیں ہو ئے ہیں بلکہ یہ تمام حالات ...