ملتان (خصوصی رپورٹر)) ملتان کے علاقے شیدی لعل میں ادویات کا غیر قانونی منی گودام پکڑا گیا۔ اطلاع ملی تھی کہ شیدی لعل چوک پر ایک عطائی نے گھر کے چوبارہ پر ادویات کا غیرقانونی گودام بنایا ہوا ہے اور وہ وہاں پر عطائی نے کلینک بھی کھولا ہوا ہے اس اطلاع پر ڈرگ انسپکٹر سعد حشمت نے دیگر ڈرگ انسپکٹرز راؤ ساجد۔راشد بزدار اور قلندر خان کے ہمراہ چھاپہ مارا جہاں دو ننھے بچوں کو ڈرپ بھی لگ رہی تھی اورمتعدد مریضوں کا چیک اپ بھی کیا جا رہا تھا ڈرگ انسپکٹرزنے کارروائی کرتے ہوئے گودام اور کلینک کو سیل کر دیا اور بڑی تعداد میں ادویات بھی قبضہ میں لے لیں۔
شیدی لعل میں ادویہ کا غیر قانونی منی گودام پکڑا گیا
Jun 21, 2021