چوک فوارہ فرنیچر مارکیٹ میں آتشزدگی‘تاجروں کا میپکو کیخلاف مظاہرہ

ملتان (سپیشل رپورٹر‘  نیوز رپورٹر) ملتان کے علاقہ چوک فوارہ فرنیچر مارکیٹ میں شارٹ سرکٹ کے باعث آگ لگ گئی جس نے 5 دکانوں کو لپیٹ میں لے لیا لاکھوں روپے ما لیت کا سامان خاکستر ہو گیا۔ریکسیو کے مطابق چو ک فوارہ فرنیچر مارکیٹ میں آگ لگی جس سے پانچ دکانوں کا سامان مکمل طور پر جل گیا۔فیصل طارق کی دکان میں موجود 5 لاکھ مالیت کا سامان ،اسامہ مجید کی دکان میں 10 لاکھ،حیدر کی دکان میں 7 لاکھ ،قمر کی دکان میں 5 لاکھ جبکہ منظور حسین کی دکان میں مو جو د 3 لاکھ مالیت کا سامان جل گیا۔تاہم اطلاع پر ریسکیو ٹیمیں مو قع پر پہنچیں اور آگ کو مزید پھیلنے سے روک کر قابو پایا گیا۔ دریں اثنا مرکزی تنظیم تاجران ملتان کے زیراہتمام لکی پلازہ میں شارٹ سرکٹ سے دکانوں کو لگنے والی آگ کے باعث میپکو حکام کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا گیا اور متاثرین کے نقصان کے ازالہ کے لئے پچاس لاکھ سے زائد رقم کی ادائیگی کا مطالبہ کیا گیا احتجاجی مظاہرے کی قیادت مرکزی تنظیم تاجران ملتان کے صدر خالد محمود قریشی، جنرل سیکریٹری مرزا نعیم بیگ نے کی جبکہ مظاہرے میں انجمن تاجران ابدالی روڈ کے صدر ملک وقاص، جنرل سیکریٹری عابد خان، محمد نعیم، محمد علی قریشی، سید حیدر عباس،حاجی عزیز الرحمان، حاجی شوکت، محمد قمر، منظور ودیگر نے شرکت کی اس موقع پر تاجر رہنماؤں خالد محمود قریشی، مرزا نعیم بیگ نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ میپکو کی وجہ سے شارٹ سرکٹ کے باعث لکی پلازہ میں دکانوں کوآگ لگی جس کی وجہ سے چھوٹے تاجروں کو مالی طور پر شدید نقصان اٹھانا پڑا جو کہ پہلے ہی کرونا وباء  کے باعث معاشی طور پر بدحالی کا شکار ہیں۔  انہوں نے میپکو حکام بالا سے مطالبہ کیا کہ متاثرین کی فی الفور مالی امداد کی جائے اور انہیں پچاس لاکھ روپے دے کر ازالہ کیاجائے۔ 

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...