لاہور(نامہ نگار)سکول آف سٹریٹیجک سٹیڈیز کے زیر اہتمام بچوں سے زیادتی کے کیسز کی تفتیش کے حوالے سے ورکشاپ کا انعقاد کیا گیا۔ سیشن کی صدارت سابق آئی جی سرمد سعید نے کی۔ ورکشاپ میں بیرسٹر احمد پنسوتا، بیرسٹر خدیجہ صدیقی، ایڈوکیٹ لاہور ہائی کورٹ شفقت پروین مغل، ایڈووکیٹ لاہور ہائی کورٹ ذیشان علی شاہ، ایڈووکیٹ بلال سیٹھی،ڈاکٹر نوید الہٰی، سینئر جرنلسٹ انتخاب حنیف، چائلڈ ایکٹوسٹ مسز ارم نعیم، مسز گل فاطمہ، مصباح چوہدری سمیت دیگر نے شرکت کی۔