72فنکاروں کو مختلف مالیت کے  38لاکھ کے امدادی چیکس تقسیم

لاہور(سپیشل رپورٹر)وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان بْزدار کی ہدایت پر فنکاروں کو چیکس کی تقسیم کے عمل کا آغازکر دیا گیا ہے۔اس حوالے سے 72فنکاروں کو مختلف مالیت کے 38لاکھ کے امدادی چیکس تقسیم کئے جا رہے ہیں۔سٹیج اداکار اعظم راہی مرحوم کے والد کو ڈائریکٹر الحمراء ذوالفقار علی زلفی نے5لاکھ کا چیک دیا۔ایگزیکٹوڈائریکٹرالحمراء فرحت جبیں نے اس حوالے سے کہا کہ درخواستوں کی جانچ پڑتال نہایت صاف و شفاف بنائی گئی ہے۔

ای پیپر دی نیشن