مہنگائی نے دیہاڑی دار،کم تنخواہ دار طبقے کی کمر دوہری کر دی

Jun 21, 2021

 مٹھیال(نامہ نگار) اس ملک میں مہنگائی اور بیروزگاری دو بڑے مسئلے ہیں مہنگائی نے دیہاڑی دار اور کم تنخواہ دار طبقے کی کمر دوہری کر دی ہے اور باالخصوص غریب آدمی مہنگائی کی چکی میں پس کر رہ گیا ہے جن کی تنخواہ زیادہ ہے انہیں تو مہنگائی کی کوئی پروا نہیں غریب آدمی کیلئے دو وقت کی روٹی کا حصول مشکل ہے روٹی بازار میں 12روپے کی ڈبل 20روپے کی سبزیوں کا بھی یہی حال ہے بھنڈی بازار میں 80/100روپے فی کلو ،توری سبزی 100/120روپے ۔لیموں 200روپے کلو چار پانچ افراد پر مشتمل کنبے کیلئے گھر میں روزانہ 400/500روپے کی سبزی لانی پڑتی ہے گوشت کے ریٹ بھی آسمانوں سے باتیں کر رہے ہیں کسی کی کیا مجال کہ وہ سبزی اور گوشت والوں سے بات کر سکے یہی حال ادویات کا ہے جسم اورر وح کے رشتے کو برقرار رکھنے کیلئے ادویات کھانا ضروری ہیں ہارٹ ۔بلڈپریشر ،شوگر ۔السر ،شاٹیکا کی ادویات کی قیمتیں بھی آسمانوں سے باتیں کر رہی ہیں دودھ 100/120روپے فی کلو جبکہ سبزی پھلوں کی زیادہ تر شاپس غیر مقامی افراد کی ہیں۔

مزیدخبریں