دھلے میں سیوریج لائن، گلیوں نالیوں کی تعمیر کے منصوبے مکمل ہوچکے: طارق گجر

Jun 21, 2021

گوجرانوالہ(نمائندہ خصوصی)پاکستان تحریک انصاف کے راہنما اور ٹکٹ ہولڈر چوہدری محمد طارق گجر نے کہا ہے کہ دھلے کے علاقہ میں کروڑوں روپے لاگت سے سیوریج لائن بچھانے اور گلیوں نالیوں کی تعمیر کے منصوبے مکمل کئے جا چکے ہیں، مکینوں کو درپیش مسائل کے ازالہ کے لیے اہل علاقہ کی مشاورت سے ترقیاتی منصوبوں کو ترجیح دی جائے گی، ان خیالات کا اظہار انہوں نے رحمت شاہ چوک، نواب روڈ میں سید خرم شاہ کی رہائش گاہ پر خطاب کرتے ہوئے کیا، سابق نائب ناظم دھلے چوہدری عمران الہی، زمان خان، محمد سرفراز، سید فدا حسین شاہ، سید رضی شاہ،نثار شاہ، شیخ محمد عارف ، محمد شاہد، خرم ملک، حماد ترابی بھی موجود تھے۔ چوہدری محمد طارق گجر نے کہا کہ تعلیم و صحت کے منصوبے انکی ترجیح ہیں۔

مزیدخبریں