گوجرانوالہ(نمائندہ خصوصی)تحریک انصاف کے مرکزی رہنما محمد یونس انصاری ایم پی اے چوہدری اشرف علی انصاری اور چیئرمین شکایات سیل چوہدری اصغر علی انصاری نے مشترکہ بیان میں کہا ہے کہ وزیراعظم عمران خان نے امریکا کو اڈے نہ دینے کا صاف اور کھلے لفظوں میں انکار کر کے پوری قوم کی ترجمانی کی ہے ان کے اس جرات مندانہ فیصلہ پر پوری قوم ان کو سلام پیش کرتی ہے عمران خان جیسا لیڈر اور صدیوں بعد پیدا ہوا ہے جو عوام کی صحیح معنوں میں ترجمانی کر رہا ہے ہے انہوں نے مزید کہا کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاکستان نے بے پناہ قربانیاں دیں ہیں پاک فوج کے جوانوں نے اپنی جانوں کے نذرانے پیش کئے انہوں نے کہا کہ اب عمران خان کی قیادت میں ہمیں دلیر لیڈر میسر آیا جو ملک کو صحیح سمت میں لے کر جارہا ہے عمران خان کی ولولہ انگیز قیادت میں ملک ترقی کی راہ پر گامزن ہے اور ملکی معیشت بھی مضبوط ہو رہی ہے انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت نے کرونا جیسی سنگین صورتحال میں بہترین بجٹ پیش کرکے عوام کے دل جیت لئے اب اپوزیشن کے غبارے سے ہوا نکل چکی ۔