راولپنڈی (سٹی رپورٹر )چیئرمین پاکستان کونسل آف سائنٹفک اینڈ انڈسٹریل ریسرچ ڈاکٹر حسین عابدی نے حکومت پنجاب کے محکمہ ماہی پروری راول ٹاؤن میں قائم فش ہیچری کا دورہ کیا انہوں نے فش ہیچری میں آرٹیفیشل فش بریڈنگ کے عمل کا مشاہدہ کیا اور مچھلی کی مختلف لائف سٹیجز کا جائزہ لیا ڈاکٹر حسین عابدی نے فش ہیچری کی لیب اور ٹریننگ سینٹر کا بھی دورہ کیا اس موقع پر ڈائریکٹر جنرل فشریز پنجاب ڈاکٹر سکندر حیات بھی موجود تھے جنہوں نے بتایا کہ پنجاب بھر میں فش فارمنگ کے فروغ پر خصوصی توجہ دی جا رہی ہے اور فارمز کی تربیتی سہولیات میں اضافہ کیا جارہا ہے ڈپٹی ڈائریکٹر شیخ شفیق الرحمان اور اسسٹنٹ ڈائریکٹر ٹریننگ مس ثنا عروج نے انہیں ہیچری میں فش فارمنگ کی جدید تربیت سہولیات اور فش فارمنگ کے لیے نئی ٹیکنالوجی پر عملدرآمد کے حوالے سے بریفنگ دی گئی۔ڈاکٹر حسین عابدی نے فش ہیچری راول ٹان میں اعلی تربیتی معیار اور ریسرچ کو سراہتے ہوئے کہا کہ زرعی اور صنعتی شعبوں میں نئی ٹیکنالوجی کے استعمال سے پیداوار میں خاطر خواہ اضافہ کیا جا سکتا ہے اور اس مقصد کے لیے کونسل طرف سے تحقیقی کاوشوں کی بھرپور حوصلہ افزائی کی جا رہی ہے۔
ڈاکٹر حسین عابدی کا محکمہ ماہی پروری راول ٹاؤن میں قائم فش ہیچری کا دورہ
Jun 21, 2021