راولپنڈی (اپنے سٹاف رپورٹر سے) ڈکیتی ، چوری اور سٹریٹ کرائم کی وارداتوں میں شہری ، نقدی ، طلائی زیورات ، گاڑی ، موٹر سائیکل سمیت قیمتی اشیاء سے محروم ہوگئے تھانہ صادق آباد کو محمد عثمان نے بتایا کہ دوبئی پلازہ میں مدعی کے ایرونک میڈیکل سسٹم میں تین مسلح ڈاکو داخل ہوئے اورعملہ سے گن پوائنٹ پر17 لاکھ روپے کی نقدی چھین کر فرار ہوگئے تھانہ ائرپورٹ کو محمد شعیب ارشد نے بتایا کہ داد خان کالونی میں کام کرنے والی دو عورتیں 20 لاکھ روپے کی نقدی اور16 تولہ وزنی طلائی زیورات چوری کرکے لے گئیں تھانہ نصیر آباد کو محمد ریاض خان نے بتایا کہ قاسم آباد میں میرے گھر سے15 ہزار روپے کی نقدی ، چار موبائل فون اور دیگر اشیاء چوری کرلی گئیںتھانہ سول لائن کو نعیم اختر نے بتایا کہ ایکسائز آفس میں میرے پرس سے ساڑھے چھ ہزار روپے کی نقدی ،شناختی کارڈ چوری کرلئے گئے تھانہ کینٹ کو خادم حسین نے بتایا کہ جی پی او چوک میں تین مسلح کار سواروں نے مجھے گن پوائنٹ پر گاڑی میں بٹھا لیا اور میری آنکھوں پر پٹی باندھنے کے بعد ہاتھ پائوں بھی باندھ دئے اور مجھ سے دو لاکھ 16 ہزار روپے چھین لئے مجھ سے موبائل فون اور پرس لے کر پرس سے اے ٹی ایم نکال کر بینک کے اے ٹی ایم سے25 ہزار روپے بھی نکلوا لئے اور مجھے پشاور روڈ پر چھوڑ کر فرار ہوگئے تھانہ سول لائن کو عمران عصمت نے بتایا کہ مریڑ حسن واپڈا ہسپتال سے میری مہران کار نمبرRIA - 3062 چوری ہوگئی تھانہ بنی کو نبیل قمر نے بتایا کہ میرا موٹر سائیکل نمبرADM - 706 چوری ہوگیا ۔
داد خان کالونی 2خواتین نے 20لاکھ روپے 16تولہ زیورات چوری کرلیئے
Jun 21, 2021