ملتان (سپورٹس ڈیسک)بھارتی ٹینس اسٹار اور قومی کرکٹر شعیب ملک کی اہلیہ ثانیہ مرزا بھارتی ایتھلیٹ ملکھا سنگھ کی موت پر دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔ثانیہ مرزا نے بھارتی ایتھلیٹ ملکھا سنگھ کی موت پر شدید دکھ کا اظہار کرتے ہوئے اپنے ٹوئٹ میں لکھا کہ مجھے ملکھا سنگھ سے ملنے کا اعزاز حاصل تھا اور انہوں نے مجھے کئی بار دعائیں بھی دیں۔انہوں نے لکھا کہ ملکھا سنگھ نہایت ہی نیک اور خوش اخلاق انسان تھے۔ثانیہ مرزا نے لکھا کہ یہ دنیا لیجنڈ ملکھا سنگھ کو بہت یاد کرے گی۔