لاہور(نامہ نگار+ این این آئی)پنجاب حکومت نے ضمنی انتخابات تک تمام اسلحہ لائسنس معطل کرنے کا فیصلہ کرلیا ،اسلحہ ساتھ لے کر چلنے والے تمام اجازت نامے بھی 17 جولائی تک معطل رکھے جائیں گئے۔تفصیلات کے مطابق لاہور پولیس نے اسلحہ رکھنے والوں کے خلاف کریک ڈائون کا فیصلہ کیا ہے ۔،ڈی آئی جی سہیل چوہدری کے مطابق کسی کو بھی اسلحہ ساتھ لے کر گھومنے کی اجازت نہیں ہو گی،انتخابات میں تمام امیدواروں کو بھی اس حوالے سے ہدایات جاری کر دی گئی ہیں۔اسلحہ لے کر گھومنے والوں کے خلاف بلا تفریق کارروائیاں ہوں گی،الیکشن کمیشن کے ضابطہ اخلاق پرمن و عن عملدرآمد کروایا جائے گا۔ڈی آئی جی آپریشنز لاہور کیپٹن (ر) محمد سہیل چودھری کی زیر صدارت صوبائی اسمبلی کے حلقہ 168,167,158 اور حلقہ 170 کے ضمنی انتخابات میں حصہ لینے والے امیدواروں اور نمائندوں کے ساتھ خصوصی اجلاس منعقد ہوا۔ ڈی آئی جی آپریشنز نے کہا الیکشن کمشن کے ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر زیرو ٹالرنس پالیسی ہے۔
ضمنی انتخابات تک تمام اسلحہ لائسنس معطل کرنے کا فیصلہ
Jun 21, 2022