انتخابی بے ضابطگی‘ مصطفی کمال 22‘ نذیر چوہان‘ شبیر احمد 23 جون کو الیکشن کمشن طلب

Jun 21, 2022


اسلام آباد (خصوصی نامہ نگار) الیکشن کمشن اجلاس میں   کمشن نے متعلقہ امیدواروں نذیر احمد چوہان مسلم لیگ (ن) اور شبیر  احمد پی ٹی آئی کو  23 جون 2022 کو الیکشن کمیشن طلب کرنے کا حکم دے دیا۔ الیکشن کمیشن کا اہم اجلاس سکندر سلطان راجہ کی سربراہی میں ہوا۔ سپیشل سیکرٹری الیکشن کمشن نے پی پی 167 لاہور میں ہونے والے ناخوشگوار واقعہ جس میں مسلم  لیگ (ن) اور پی ٹی آئی کے امیدواروں کے ورکروں کے درمیان لڑائی اور فائرنگ کا تبادلہ ہوا اور کئی افرا د زخمی ہوئے تھے‘ پر اب تک کی پیشرفت پر بریف کیا۔ کمشن نے سی سی پی او لاہور کو بھی 23 جون کو طلب کیا ہے کہ وہ اس کیس کی بابت اب تک کی پیشرفت اور ملزموں کے خلاف کارروائی سے متعلق الیکشن کمیشن کو آگاہ کریں۔ مزید  اس کیس میں متعلقہ ڈسٹرکٹ ریٹرننگ افسر اور ڈسٹرکٹ مانیٹرنگ افسر کو بھی طلب کیا گیا ہے۔ الیکشن کمیشن  نے  این اے 240 کورنگی  کراچی میں ہونے  والی بے ضابطگیوں  کے سلسلے میں  پاک سر زمین  پارٹی  کے سربراہ  مسٹر مصطفی کمال  کو 22جون 2022 کو طلب کیا تھا۔

مزیدخبریں