لاہور (کامرس رپورٹر) ریٹیل مارکیٹوں کی رات9 بجے بندش کے فیصلے پر تاجر تنظیمیں تقسیم ہو گئیں انجمن تاجران (خالد پرویز گروپ )نے ریٹیل مارکیٹوں کی رات9بجے بندش کے فیصلے کو مستردکر دیا جبکہ ا نجمن تاجران (اشرف بھٹی گروپ)او ر ا نجمن تاجران ( نعیم میرگروپ) ریٹیل مارکیٹوں کی رات9بجے بندش کے فیصلے کی تائید کر دی ۔انجمن تاجران (خالد پرویز گروپ )نے ریٹیل مارکیٹوں کی رات9بجے بندش کے فیصلے کو مسترد کرتے ہوئے اسے "بجلی بچاو پروگرام کو تاجر مکاؤ پروگرام " قرار دیا ہے اور وزیراعظم شہباز شریف،وزیراعلی پنجاب سے اپیل کی ہے کہ وہ مارکیٹوں کی رات 9بجے بندش کے فیصلے پر نظر ثانی کریں۔اس امر کا اظہار گزشتہ روزصدرانجمن تاجران لاہور مجاہد مقصود بٹ کی زیر صدارت اجلاس میں کیا گیا ہے جس میں کہا گیا کہ ہول سیل مارکیٹیں رات9بجے سے قبل بند ہو جاتی ہیچھوٹے تاجروں کی ہر فورم پر آواز بلند کریں گے:عید قریب ہے ریٹیل مارکیٹوں کے تاجروں کو بہت زیادہ نقصان ہوگا۔ انجمن تاجران (اشرف بھٹی گروپ) کے صدر اشرف بھٹی او ر ا نجمن تاجران ( نعیم میرگروپ)کے لاہور کے چیر مین سہیل محمود بٹ نے کہا کہ اس وقت ملک مشکل حالات سے دوچار ہے بجلی کی شارٹیج بہت ذیادہ ہے اس لئے ہم حکومت کے فیصلے کی تائید کرتے ہیں لیکن ہماری حکونت سے استدعا ہے کہ اس فیصلے کا اطلاق سب علاقوں پر کیا جائے۔