کوئٹہ(بیورورپورٹ ) نیشنل پارٹی کے سربراہ و سابق وزیر اعلی بلوچستان ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ نے ظہیر بلوچ اور ان کے ساتھیوں کی شمولیت کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا کہ نیشنل پارٹی کی سیاست قومی فریضہ اور اکابرین کی فکر و نظریہ کی بنیاد ہے۔بلوچ سیاسی اکابرین نے شعوری سیاسی عمل کو پروان چڑھایا اور اس شعوری سیاست کی آبیاری سیاسی کارکنوں کی حقیقی سیاسی جماعت سے ممکن ہے۔نیشنل پارٹی سیاسی اکابرین و سیاسی کارکنوں کی سیاسی وارث ہے۔نیشنل پارٹی کے مرکزی سیکرٹری جنرل جان محمد بلیدی نے کہا کہ شعوری سیاسی کاروان میں شامل نئے دوستوں کو فکری سیاست کی کامیابی قرار دیتے ہوئے کہا کہ نیشنل پارٹی اور ڈاکٹر مالک بلوچ کی شعوری جدوجہد سے اکابرین کے مشن کی تکمیل ممکن بنتا جارہا پے۔قومی تحریک میں شامل سیاسی کارکنوں کی لمبی فہرست ہیں جنکی بلوچ قوم کیلیے نمایاں خدمات و جدوجہد ہیں۔نیشنل پارٹی قومی کاروان میں شامل سیاسی کارکنوں کی قدر کو خون کی مانند کرتی ہے۔اور ان کو فراموش کرنے کا تصور بھی نہیں کرسکتی۔نیشنل پارٹی کے صوبائی صدر میر رحمت صالح بلوچ اور ضلعی صدر نیشنل پارٹی کوئٹہ حاجی عطا محمد بنگلزئی نے ظہیر بلوچ کو ان کے ساتھیوں کی شمولیت کو نیشنل پارٹی کی عوامی سیاست کی کامیابی قرار دیتے ہوئے کہا کہ عوام حقیقی شعوری سیاست کو ہی قومی سیاست سمجھتے ہیں۔اس موقع بی این پی کے سابق ضلعی صدر و مرکزی رہنما ظہیر بلوچ کی سربراہی میں سراج الدین، ارشد علی بلوچ، میر شفیع بلوچ، سمیع اللہ بلوچ، فواد اقبال بلوچ، حمزہ بلوچ، زیرک بلوچ، فدا بلوچ، سہیل بلوچ، جہانزیب بلوچ، بہرام بلوچ نے اپنے خاندان اور سینکڑوں ساتھیوں نیشنل پارٹی میں شمولیت اختیار کی۔
نیشنل پارٹی کی سیاست قومی فریضہ کی بنیاد پرہے:ڈاکٹر عبدالمالک
Jun 21, 2022