لاہور( نیوز رپورٹر+ نامہ نگار ) پاکستان نے جذبہ خیر سگالی کے تحت کراچی کی جیل سے رہا 20 بھارتی ماہی گیروں کراچی سے لاہور پہنچانے کے بعد واہگہ بارڈرکے راستے بھارت بھجوا کر دیا گیا۔ ایدھی ہیڈ آفس لاہور پہنچنے پر بھارتی ماہی گیروں کو کھانا فراہم کیا گیا اور تحائف دئیے گئے۔ایدھی سنٹر میں منعقدہ الوداعی تقریب سجائی گئی۔ بھارتی ماہی گیروں نے ایدھی فاؤنڈیشن کی خدمات کو سراہا۔ بھارتی ماہی گیروں کو جنوری 2019 ء میں سمندری حدود کی خلاف ورزی پر گرفتار کیا گیا۔ ماہی گیروں کو ایدھی حکام کی نگرانی میں واہگہ بارڈر پر رینجرز حکام کے حوالے کیا گیا۔بھارتی ماہی گیروں نے رہائی ملنے پر خوشی کا اظہار کیا بولے اپنے گھروں کو واپس جا رہے ہیں تو بہت اچھا محسوس ہو رہا ہے۔بھارتی ماہی گیروں نے پاکستانی حکام کے انتظامات اور رویے کی تعریف کی۔