بیوگا رہنماؤں اور کارکنوں پر پولیس تشدد کی مذمت

Jun 21, 2022

نصیرآباد (نامہ نگار ) پیپلز پارٹی کے سنیئر رہنما و سابق صوبائی وزیر بابو محمد امین عمرانی نے کہا کہ بیوگا رہنماؤں اور کارکنوں پر پولیس کی جانب سے تشدد کی شدید مذمت کرتے ہیں سرکاری ملازمین کے جائز مطالبات تسلیم کرنے کی بجائے نا اہل صوبائی حکومت نے تشدد کا راستہ اختیار کیا جو  قابل مذمت ہے ہم بیوگا رہنماؤں کے ساتھ ہیں اور وفاقی حکومت سے مطالبہ کرتے ہیں کہ واقع میں ذمہ دار افراد کے خلاف فوری کارروائی عمل لاکر متاثرین کو انصاف فراہم کیا جائے۔

مزیدخبریں