ایران بارڈر سے کاروبار میں مزید سہولت دی جائے:مولانا اسحاق شاہوانی

Jun 21, 2022

خضدار(نامہ نگار) جمعیت علماء اسلام خضدار کے نائب امیر مولانا محمد اسحاق شاہوانی نے کہا کہ ایران بارڈر سے بلوچستان کے عوام کو کاروبار کرنے میں مزید سہولت دی جائے۔بلوچستان پہلے سے احساسِ محرومی غربت اور پسماندگی کا شکار ہے جہاں لوگ فاقہ کشی پر مجبور ہیں ایسے میں بے روزگار افراد کو ایران بارڈر سے کام کرنے دیا جائے تاکہ وہ اپنے بچوں کو پیٹ پال سکیں اور دو وقت کی روٹی کما سکیں۔ مولانا محمد اسحا ق شاہوانی نے کہا کہ بلوچستان کے عوام کی بڑی تعدادکا ایران بارڈر سے روز سے وابستہ ہے ان کے بارڈر سے روزگار کے آگے رکاوٹ پیدا کرنا مذید غربت میں اضافہ کررہاہے۔ ملک میں مہنگائی بڑھ چکی ہے اور ہر چیز آسمان سے بات کررہی ہے یہاں کے لوگ دو وقت کے نوالے کے لئے بھی ترس رہے ہیں ایسے میں بلوچستان کے عوام پر دست شفقت رکھنے کی ضرورت ہے اور انہیں ان کے بچوں کا پیٹ پالنے میں رکاوٹ نہ ڈالی جائے۔

مزیدخبریں