گوجرانوالہ( نمائندہ خصوصی) چیف انسٹرکٹر سول ڈیفنس محمد اکرم انصاری رضائے الہی سے وفات پا گئے ہیں۔مرحوم محمد عثمان اکرم،محمد سہیل اکرم ،محمد عرفان اکرم ،محمد نبیل اکرم اورحسین جمیل کے والد محترم تھے۔ مرحوم کو سینکڑوں سوگواروں کی موجودگی میںآبائی شہر ڈسکہ کے مقامی قبرستان میں سپردخاک کردیا گیا۔ نماز جنازہ میں گوجرانوالہ سے ایڈیشنل چیف وارڈن سول ڈیفنس گوجرانوالہ طارق محمود مغل،سابق سول ڈیفنس آفیسر ڈاکٹر منیر احمد، ڈپٹی ڈویژنل وارڈن طارق محمود کھوکھر،گروپ وارڈن ابو سفیان مغل، انسٹریکٹر محمد بلاول ،چوہدری عبدالغفار،کلرک محمد عرفان اور دیگر سول ڈیفنس کے اہلکاروںسمیت سیاسی سماجی شخصیات نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔اس موقع پر ایڈیشنل چیف وارڈن سول ڈیفنس گوجرانوالہ طارق محمود مغل نے چیف انسٹرکٹر سول ڈیفنس محمد اکرم انصاری کی وفات پر گہرے رنج و غم کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ مرحوم نے سول ڈیفنس کے لئے قابل قدر خدمات سرانجام دیں ،انکی یاد میں جلد ہی تعزیتی تقریب کا انعقاد بھی کیا جائے گا۔