خوشحالی کا دور آنیوالا ہے ،عوام کی محرومیوںکا ازالہ کیا جائیگا: زرینہ اشرف

 گوجرانوالہ(نمائندہ خصوصی)ضلعی صدر مسلم لیگ ن زرینہ اشرف بٹ‘صدر پی پی 54مسز آصف پندھیر نے اپنے مشترکہ بیان میں کہا ہے کہ وزیراعظم میاں محمد شہباز شریف عوامی امنگوں کے ترجمان ہیں عنقریب خوشحالی کا دور آنیوالا ہے عوام کی محرومیوں کا ازالہ کیا جائیگا۔ان خیالات کااظہار انہوںنے تنظیم سازی کے حوالہ سے منعقدہ کارنر میٹنگ میں دوران خطاب کیا۔اس موقع پر سینئر رہنما مسلم لیگ خواتین ونگ نبیلہ ‘ام رباب‘مقدس‘بشیراں بی بی ‘نورین ‘روبی‘شاکراں بی بی سمیت متعدد ن لیگی خواتین کارکنان موجود تھیں۔

ای پیپر دی نیشن