کامونکی(نمائندہ خصوصی) گاؤں اشرف آباد (سنت پورہ )میں گذشتہ رات زہریلے دہی بھلے کھانے سے سات افراد جن میں سولہ سالہ آمنہ بی بی دختر شیر علی ،پندرہ سالہ زینب بی بی ،چودہ سالہ حسن علی ،پچیس سالہ ناصر علی ،اٹھائیس سالہ گوشی بی بی ،اٹھارہ سالہ سعدیہ بی بی اور پانچ سالہ ساحل شاکر حالت بگڑنے پر بے ہوش ہوگئے جنہیں ڈی ایچ کیو ہسپتال شیخوپورہ پہنچادیا گیا ۔