گوجرانوالہ( نمائندہ خصوصی)مزدوری مانگنے پر محنت کش کو قتل کرنیوالوں کے خلاف کاروائی نہ کی جا سکی متاثرہ خاندان انصاف کے لیے در بدر ہوگیا۔ نواحی علاقہ کرناوالی کے رہائشی عاشق حسین نے آر پی او گوجرانوالہ کو درخواست دیتے ہوئے موقف اختیار کیا کہ اسکا بیس سالہ بیٹا قاسم جو کہ امجد ساہی اور غضنفر کے پاس ٹریکٹر ٹرالی چلاتا تھا وہ اسے گھر سے بلا کر لے گئے اگلے دن امجد گھمن اپنی گاڑی میں میرے بیٹے کی نعش لیکر گائوں آگیا اور بتایا کہ قاسم ٹریکٹر سے گر کر جاں بحق ہو گیا جبکہ غسل دینے پر ہمیں معلوم ہوا کہ قاسم کے سر کی پچھلی طرف گہرے زخم کا نشان تھا قاسم کو آہنی راڈ سے سر پر وار کر کے قتل کیا گیا۔پولیس تھانہ ایر پورٹ نے ملزموں کے بااثر ہونے کی وجہ سے ہماری درخواست پر کوئی کاروائی نہ کی۔ چار ماہ بعد عدالت کے حکم پر ہمارا مقدمہ درج کیا گیا مگر تفتیشی افسر سب انسپکٹر محمد بوٹا نے مٹھی گرم ہونے پر ملزموں کو بیگناہ قرار دیدیا ۔مقتول کے والد نے بتایا کہ اسکے بیٹے نے امجد گھمن اود غضنفرسے مزدوری کے پیسے لینے تھے ، تقاضہ پر ملزم اسے سنگین نتائج کی دھمکیاں دے رہے تھے محنت کش محمد عاشق نے وزیر اعلی پنجاب،آر پی ار گوجرانوالہ دیگر ارباب اختیار سے اپیل کی ہے کہ ملزم چونکہ بااثر ہیں لہذا مقدمہ کی تفتیش تبدیل کرتے ہوئے اپنی نگرانی میں کسی ایماندار افسر سے انکوائری کرواکر انصاف فراہم کیا جائے ۔