گوجرانوالہ( نمائندہ خصوصی)ہمشیرہ کو زہر دیکر سسرالیوں نے قتل کیا پولیس نے ملزمان کیخلاف قانونی کاروائی کرنے سے انکار کردیا تھاعدالت کے حکم پر قبر کشائی کردی گئی۔کلر آبادی محلہ شریف پورہ حافظ آباد کی رہائشی خاتون ثمینہ بی بی نے ایڈیشنل ڈسٹرکٹ سیشن جج محمد عثمان کی عدالت میں رٹ پٹیشن دائر کی تھی کہ اس کی ہمشیرہ فریحہ کی شادی نوشہرہ سانسی سوئی گیس روڈ کے رہائشی قاری سجاد احمد کیساتھ ہوئی تھی۔ہمشیرہ کے چھ بچے ہیں۔قاری سجاد احمد دوسری شادی کرنا چاہتا تھا اس کیلئے اکثر جھگڑا کرتا۔ قاری سجاد احمد نے اپنے بھائیوں ابرار،عمیر،خبیب،احسان اللہ،اسرار احمد،بلال،نثار،اسامہ اور بہنوں کلثوم،کنیز وغیرہ کیساتھ ملکر28جنوری پہلے ہمشیرہ کو مارا اور پھر زبردستی زہر پلا دیا۔پرائیویٹ ہسپتال میں ہمشیرہ نے مرنے سے پہلے ہمیں تمام صورتحال سے آگاہ کیا۔ملزموں کیخلاف تھانہ کھیالی پولیس کو درخواست دی لیکن پولیس نے کاروائی کرنے سے انکار کردیا۔عدالت نیکاروائی کرتے ہوئے گیارہ جون کو قبر کشائی کرواکر متوفیہ فریحہ کے سمپل لاہور لیب کو بھجوادئیے ہیں۔اس حوالے سے پولیس کا کہنا تھا کہ لاہور لیب سے جو رپورٹ آئے گی اس کے مطابق قانونی کاروائی عمل میں لائی جائے گی ۔