کراچی(کامرس رپورٹر)انٹرپرائز سافٹ ویئر میں ایک سرکردہ جدت کار VMware نے وینکٹیش مرلی کی بطور جنرل منیجر اور کنٹری لیڈر برائے نیسنٹ مارکیٹس اور ویتنام تقرری کا اعلان کر دیا۔ انفارمیشن ٹیکنالوجی کی صنعت میں دو دہائیوں سے زیادہ کے تجربے اور سولیوشنز سیلز اور چینل ڈیولپمنٹ میں مضبوط پس منظر کے حامل وینکٹیش کاروباری حکمت عملی اور خطے میں VMware کی ترقی پر توجہ مرکوز کریں گے۔ کمپنی کی صنعت میں معروف جدتوں کا فائدہ اٹھاتے ہوئے وینکٹیش ڈیجیٹل تبدیلی کو تیز کرنے کے لیے شراکت داروں اور کاروباری اداروں کے ساتھ مل کر کام کریں گے کیونکہ مزید تنظیمیں خطے کی تیزی سے پھیلتی ڈیجیٹل معیشت میں شامل ہو رہی ہیں جو لوگوں، سروسز اور کاروبار کو تبدیل کر رہی ہیں۔VMware کا حصہ بننے سے قبل وینکٹیش دراصل لینووو انٹرپرائز سولیوشنز کے لیے سینٹرل ایشیا پیسیفک کے سافٹ ویئر ڈیفائنڈ انفراسٹرکچر کے سربراہ تھے جہاں انہوں نے پورے خطے میں حکومتوں، کارپوریشنوں اور چھوٹے اور درمیانے کاروباروں کے لیے سافٹ ویئر ڈیفائنڈ سولیوشنز اور ڈیٹا سینٹر سیلز حکمت عملی کی قیادت کی۔ انہوں نے ڈیل گلوبل بی وی میں گلوبل کمپیوٹنگ اور نیٹ ورکنگ سولیوشنز کے سربراہ کے طور پر انٹرپرائز سلوشنز چلانے والی ٹیم کی قیادت کی۔وینکٹیش نے کہا کہ’’ ڈیجیٹل تبدیلی ایشیا ء میں ابھرتی ہوئی مارکیٹوں سمیت دنیا بھر کے صارفین کی اولین ترجیح ہے۔ VMware یہاں ابھرتی ہوئی معیشتوں کو ہائبرڈ اور ملٹی کلاؤڈ، جدید ایپلی کیشنز اور سائبر سیکیورٹی میں تازہ ترین اور بہترین حل تک پہنچنے میں مدد کرنے کے لیے ایک منفرد پوزیشن میں ہے۔ شراکت داروں اور صارفین کے ساتھ مل کر کام کرتے ہوئے ہم تنظیموں کو کاروباری مواقع اور نتائج کے بہتر طریقے سے حصول کے لیے جواب دینے، اپنانے اور ان کے ڈیجیٹل تبدیلی کے سفر کو تیز کرنے میں مدد کریں گے۔‘‘