IMFسے چھٹکارے کیلئے معیشت کا ڈھانچہ بدلنا ہوگا، فرازالرحمان

کراچی ( کامرس رپورٹر )پاکستان بزنس گروپ کے بانی صدر فراز الرحمان نے کہا ہے کہ جب تک ہم معیشت کا ڈھانچہ نہیں بدلتے اور خساروں میں کمی نہیں لاتے ہم آئی ایم ایف کے چکر میں پھنسے رہیں گے،ملک تباہی کے دہانے تک پہنچ چکا ہے مگر اب بھی اہم اقتصادی فیصلے سیاسی بنیادوں پر کئے جارہے ہیں جو حیران کن ہے۔ ایک بیان میں فراز الرحمان نے کہا کہ وفاقی بجٹ میں محصولات اور اخراجات سمیت کئی معاملات واضح نہیں ہیں، بجٹ میں معاشی خامیوں کو دور کرنے اور اصلاحات روشناس کرنے کی کوئی کوشش نہیں کی گئی ہے بلکہ اس کا سارا فوکس آئی ایم ایف کو خوش کرنے پر ہے۔انہوں نے بجلی و پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ہوشربا اضافے کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا کہ ملک میں بیرونی سرمایاکاری لانے اور انوسٹرز کا اعتماد بحال کرنے کے لیے پراپرٹی ٹیکس پر نظرثانی کی جائے۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...