پاکستان اور چین کا اشتراک سرخ مرچ کی پیداوار میں اضافہ

اسلام آباد (اے پی پی)پاکستان چین اشتراک سے سرخ مرچ کی پیداوار میں نمایاں اضافہ ہوا ہے۔ چائنہ مشینری انجینئرنگ کارپوریشن (سی ایم سی سی) کے ایگریکلچرل پراجیکٹ لیڈر برائے پاکستان دائی با نے کہا کہ پنجاب اور سندھ میں 6 مختلف ماڈل فارمز میں 300 ایکڑ رقبہ پر سرخ مرچ کاشت کی گئی۔ جس سے تقریبا 700 ٹن خشک سرخ مرچ کی پیداوار حاصل ہوئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاک چین شراکتداری منصوبہ کے تحت 200 سے زیادہ مقامی ٹیکنیشنز کو تربیت فراہم کی گئی جبکہ منصوبہ سے روزگار کے ایک ہزار نئے مواقع بھی پیدا ہوئے ہیں۔

ای پیپر دی نیشن