نارنگ منڈی( نمائندہ نوائے وقت)ہوشربامہنگائی سے عام آدمی شدید پریشانی میں مبتلا ہے ایک وقت کاکھانا بھی مشکل ہوچکاہے عوام کو ریلیف فراہم کیاجائے اور پٹرول کی قیمت میں اضافہ واپس لیاجائے پٹرول اور ڈیزل کی قیمت میں اضافے سے مہنگائی کاطوفان عروج پرپہنچ چکا ڈیزل کی قیمت میں تین گنااضافہ ہوچکاہے اس سے زمینداروں اور کسانوں کوفصل کی تیاری میں مشکلات کاسامناکرناپڑرہا ہے ان خیالات کااظہار سیاسی و سماجی شخصیت چوہدری عاصم علی ڈگرا نے گفتگوکرتے کیا ان کا کہنا تھا پٹرول کی قیمت میں مسلسل اضافے سے بدترین مہنگائی کی لہرنے جنم لیاہے جس سے متوسط طبقہ متاثر ہواہے اشیائے خوردونوش کی قیمتوں میں اضافے سے ایک وقت کا کھانا بھی مشکل ہوچکاہے اشرافیہ کے اخراجات میں کوئی کمی نہیں آئی ملکی خزاے کا بے دریغ استعمال جاری ہے ۔