شیخوپورہ (نمائندہ نوائے وقت) ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن کے صدر و پی پی 140 کے ضمنی انتخاب میں پی ٹی آئی کے نامزد امیدوار چوہدری خرم شہزاد ورک ، میاں علی بشیر ایڈووکیٹ، الحاج ملک اسلم بلوچ، پیر ارشد ہاشمی، میاں افضال حیدر، چوہدری تنویر احمد ڈھوٹ کمبوہ، حاجی ملک اقبال، رانا عباس علی خاں، چوہدری فیض الرسول گجر، ڈاکٹر اسلم خان شیروانی، معراج خالد گجر، اویس عمر ورک، کاشف معراج گجر، جمیلہ یونس جنجوعہ ، نرگس منیر، مسرت ریحانہ ایڈووکیٹ و دیگر پی ٹی آئی رہنمائوں نے گزشتہ رات جناح پارک میں پی ٹی آئی کے کارکنوں کی طرف سے کئے گئے مہنگائی کیخلاف پر امن احتجاج پر ضلعی صدر کنور عمران سعید سمیت دیگر پارٹی رہنمائوں وکارکنان کے خلاف مقدمہ کے اندراج کو ریاستی دہشت گردی قرار دیتے کہا کہ حکومت اپنی یقینی شکست دیکھ کر اوچھے ہتھکنڈوں پر اتر آئی ہے اس طرح کی سیاسی انتقامی کاروائیوں سے پی ٹی آئی کو دبایا نہیں جاسکتا اگر ضلعی انتظامیہ اور پولیس ایسے اوچھے ہتھکنڈوں سے باز نہ آئی تو وہ ڈی سی آفس اور ڈی پی او آفس کا گھیرائو کریں گے۔
’’انتقامی کارروائیوں سے پی ٹی آئی کو دبایا نہیں جاسکتا ‘‘
Jun 21, 2022