دیہی مرکز صحت نارنگ میں ٹیسٹوں کی سہولیات موجود ہے:ڈاکٹر طارق

Jun 21, 2022

نارنگ منڈی(نمائندہ نوائے وقت) دیہی مرکز صحت نارنگ میں ادویات کی فراہمی اور بنیادی ٹیسٹوں کی سہولیات موجود ہیں مریضوں کے علاج معالجے پر چوبیس گھنٹے ڈاکٹرز موجود ہوتے ہیں آنیوالے مریضوں کو بہترین سہولیات فراہم کرنا ہمارے فرائض میں شامل ہے ہیپاٹائٹس شوگر کلینک پر بھی تمام سہولیات مہیا کی جاتی ہیں انچارج دیہی مرکزصحت نارنگ سینئر میڈیکل آفیسر ڈاکٹر طارق سیف کی گفتگو ان کا کہنا تھا ڈاکٹرز پیرامیڈیکل سٹاف نرسز سمیت دیگر سٹاف کو سخت ہدایات ہیںکہ اپنے فرائض منصبی اچھے طریقے سے سرانجام دیں۔

مزیدخبریں