شیخوپورہ(نامہ نگار خصوصی)مسلم لیگ (ن)کے رہنماء و سابق چیئر مین بلدیہ میاں امجد لطیف نے کہا ہے کہ شیخوپورہ میں ہونیوالے ضمنی انتخاب میں میاں خالد محمود بھاری اکثریت سے کامیاب ہوگا پاکستانی قوم میاں محمد نواز شریف کو اپنا مسیحا سمجھتی ہے انہیں عوام کے دلوں سے نکالا نہیں جاسکتا،وقت گزرنے کے ساتھ میاں محمد نواز شریف کی عوامی مقبولیت کم نہیں ہوئی بلکہ اضافہ ہوا ہے اور منفی پراپیگنڈا کرنے والوں کو عوام نے مسترد کر کے قائد (ن) لیگ کے موقف کی تائید کی ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے دسہرہ گرائونڈ میں جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے کیا میاں امجد لطیف نے کہا کہ پاکستانی قوم نے وفاقی بجٹ کے بعد پنجاب حکومت کے حالیہ بجٹ کو بھی متوازن اور سود مند قرار دیکر پی ٹی آئی کے بیانیہ کو دفن کردیا ہے عمران خان کے پاس اب سڑکوں پر مارے مارے پھرنے کے سوا کچھ نہیں ہے۔