ایک دن فادر ڈئے منا کر باپ کا حق ادا نہیں ہو جاتا:دائود رضوی

Jun 21, 2022

گوجرانوالہ(نمائندہ خصوصی)امیر جماعت رضائے مصطفے ٰصاحبزادہ محمد دائود رضوی نے کہا کہ صرف ایک دن فادر ڈئے منا کر باپ کا حق ادا نہیں ہو جاتا۔قرآن و حدیث کی روشنی میں ہمیشہ ہر لمحہ ہمیں اپنے والدین کی خدمت میں مصروف و مشغول رہنا چاہیے والدین اللہ تعالی کی بہت بڑی نعمت ہیں۔صاحبزادہ محمد دائود رضوی نے کہا کہ والدین اگر آج اولاد کے ہاتھوں مجبور و پریشان ہیں یا اولڈز ہوم میں رہنے پر مجبور ہیں تو اس میں انکی کچھ اپنی بھی کوتاہی و لاپرواہی ہے۔اگر انہوں نے اپنے بچوں کی اسلامی تعلیمات کے مطابق تربیت کی ہوتی تو انہیں یہ دن دیکھنا نصیب نہ ہوتے۔انہوں نے مزید کہا کہ مسلمان کہلانے والوں کو مغرب کے طور اطوار اپنانے کی بجائے اپنی اسلامی روایات پر ہی عمل پیرا رہنا چاہیئے اسی میں ان کے لئے دین و دنیا کی بہتری ہے۔

مزیدخبریں