حافظ آباد(نمائندہ خصوصی+نامہ نگار+نمائندہ نوائے وقت)مصطفائی تحریک کا اجلاس محمد افضل آزاد کی رہائشگاہ پر منعقد ہواجس میں شرکاء اجلاس نے بھارت میں توہین رسالت کے خلاف مذمتی قرارداد پاس کی اور حکومت پر زوردیا کہ وہ بھارت کا سفارتی سطح پر مکمل بائیکاٹ کرے۔اجلاس میں کہا گیا کہ وہ حرمت رسولؐ کی خاطر بڑی سے بڑی قربانی دینے سے بھی دریغ نہیں کریں گے۔ اس موقع پر مصطفائی تحریک کے راہنماورانکم ٹیکس بار ایسوسی ایشن کے صدر سرفراز علی ایڈوکیٹ کی وفات پر انکے درجات کی بلندی کے لئے دعاکی گئی اورانکی خدمات کو زبردست الفاظ میں خراج تحسین پیش کیا گیا۔اجلاس سے عبدالستار شاہد، افتخار چشتی نے بھی خطاب کیا۔