حافظ آبا د(نمائندہ نوائے وقت+نمائندہ خصوصی+نامہ نگار) اسسٹنٹ کمشنر حافظ آباد رب نواز نے تجاوزات کے خاتمہ کے سلسلہ میں شہر کے مختلف مارکیٹوں اور بازاروں کے دورہ کیا۔چیف آفیسر میونسپل کمیٹی اکرام اللہ سندھو بھی انکے ہمراہ تھے۔ اسسٹنٹ کمشنر نے ونیکے چوک، الفیصل بازار، گوجرانوالہ روڈ، فوارہ چوک،کچہری روڈ، ڈاکخانہ روڈ، ونیکے روڈ، جلالپورروڈ اور دیگر علاقوں کا دورہ کیا۔اور وہاں انجمن تاجران کے نمائندوں اور دوکانداروں کو ہدایت کی کہ سڑکوں اور بازاروں میں قائم قائم تجاوزات کو فوری ختم کردیں ضلعی انتظامیہ تجاوزات قائم کر نے والے دوکانداروں کے خلاف آپریشن کلین شروع کر رہی ہے اور اس سلسلہ میں کسی کے ساتھ کوئی رعایت نہیں بھرتی جائیگی۔ انہوںنے دوکانداروں کو ہدایت کی کہ وہ اپنا سامان اپنی دکان کی حدود میں رکھیں تا کہ ٹریفک کی روانی متاثر نہ ہواور نہ ہی راہگیر کوخریداری میں پریشانی کا سامنا کر نا پڑے ۔ انہوں نے کہا کہ اگر کسی دوکاندار نے اپنا سامان دوکان کی حدود سے باہر رکھا تو میونسپل کمیٹی اسکا سامان ضبط کر لے گی۔