xناقص پالیسیوں کے باعث معیشت وینٹی لیٹر پر منتقل ہوچکی:منور اقبال

شیخوپورہ(نامہ نگارخصوصی) تحریک انصاف کے رہنما و امیدوار پی پی 139 میاں منور اقبال نے کہا ہے کہ افسر شاہی کے شاہا نہ اخراجات مہنگا ئی کا اصل سبب ہیں،ملک کی کشتی مسائل میں پھنسی چکی،مہنگائی کے جھٹکوں نے عوام کے پیروں تلے سے زمین کھینچ لی ہے، ناقص پالیسیوں کے باعث ملکی معیشت وینٹی لیٹر پر منتقل ہوچکی ہے،ان خیالات کا اظہار انہوںنے میڈیا سے گفتگو کرتے کیا، میاں منور اقبال نے کہاکہ مہنگائی نے غریب و مظلوم عوام کا جینا اجیرن کر دیا ہے، آئی ایم ایف کے مطالبے پر مہنگائی کے ایٹم بم گرائے جا رہے ہیں۔

ای پیپر دی نیشن

''درمیانے سیاسی راستے کی تلاش''

سابق ڈپٹی سپیکرقومی اسمبلی پاکستان جن حالات سے گزر رہا ہے وہ کسی دشمن کے زور کی وجہ سے برپا نہیں ہو ئے ہیں بلکہ یہ تمام حالات ...