الیکشن آج ہوں یا کل دھرنا پارٹی کی عبرت ناک شکست نوشتہ دیوار ہے:عمر فاروق ڈار

گوجرانوالہ(نمائندہ خصوصی)مسلم لیگ ن کے رہنما و امیدوار پی پی63عمر فاروق ڈارنے کہا ہے کہ حکومت ملک میں توانائی کے بحران کے خاتمے کیلئے بھرپور اقدامات کررہی ہے، الیکشن آج ہوں یا کل دھرنا پارٹی کی عبرت ناک شکست نوشتہ دیوار ہے کیونکہ پاکستانی قوم نے کبھی انتہا و شرپسندی کی سیاست کو پسند نہیں کیا سابق وزیراعظم نے ملکی معیشت کا بیڑہ غرق کرنے کے بعد بہت سے منفی رجحانات کو فروغ دیا ، عوام ووٹ کی طاقت سے سابق حکومت کا کڑا احتساب کریں گے، انہوں نے کہا کہ سابق حکومت کے چار سال بدترین اقدامات اور پالیسیوں کے نتیجے میں ملکی معیشت تباہ ہوئی اور عمران نیازی چاہتے ہوئے ملک و قوم کو عملا آئی ایم ایف کے حوالے کر گئے جس کے نتیجے موجودہ حکومت نے اپنی سیاست بچانے کی بجائے ریاست بچانے کو ترجیح دی عوام حوصلے بلند رکھیں جلدہی ملک و قوم ازسرنو تعمیر و ترقی اور خوشحالی کی راہ پر گامزن ہوں گے، بجٹ میں غریب اور متوسط طبقے کو ریلیف دیا گیا ، سستے آٹے کے ذریعے غریب عوام کو 200 ارب روپے کا ریلیف  ملے گا۔ حکومت نے اس سال سالانہ ترقیاتی پروگرام کا حجم 685 ارب تک پہنچایا۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...