بھارت میں بلڈوز نا انصافی کی گاڑی بن گئے، مودی مظالم کیخلاف بر یلی میں  بڑا مظاہرہ


بریلی؍ لندن (نوائے وقت رپورٹ) مودی اور یوگی کے مظالم کے سامنے بھارتی مسلمان ڈٹ گئے۔ بھارت میں مسلمانوں پر توڑے گئے مظالم اور انتہا پسند ہندوؤں کی زیادتیاں، انہیں گستاخی کیخلاف احتجاج سے نہ روک سکیں۔ بریلی شہر میں مظاہرے میں ہزاروں افراد نے شرکت کی۔ برطانوی نشریاتی ادارے نے اپنی رپورٹ میں کہا ہے کہ بلڈوزر بھارت میں ناانصافی کی گاڑی بن گئے۔ بھارتی حکمران بی جے پی نے بلڈوزروں کو مسلمانوں کیخلاف ہتھیار بنا لیا۔ بی جے پی نے بلڈوزروں سے مسلمانوں کی املاک تباہ کرنے کا کام لیا۔ الہ آباد میں غیر قانونی تعمیر کہہ کر مسلم  سیاسی کارکن جاوید احمد کا گھر توڑ دیا گیا۔ جاوید کو گستاخانہ بیانات پر احتجاج کرانے کا ماسٹر مائنڈ ہونے کے الزام پر گرفتار کیا گیا تھا۔ ناقدین کے مطابق جاوید احمد کا گھر توڑ کر  انہیں بی جے پی حکومت نے سزا دی ہے۔

ای پیپر دی نیشن