حرمین شریفین پوری امت مسلمہ کی عقیدتوں کا مرکز ہے، مولانافضل الرحمان


اسلام آباد(نا مہ نگار)پی ڈی ایم کے سربراہ اورجمعیت علمائے اسلام کے امیر مولانافضل الرحمان نے کہا ہے کہا پاکستان اور سعودی عرب کے تعلقات دیرینہ اور لازوال ہیں۔حرمین شریفین پوری امت مسلمہ کی عقیدتوں کا مرکز ہے۔ان خیالات کا اظہار انھوں نے تحریک دفاع حرمین شریفین کے صدر مولنا علی محمد ابو تراب، سیکرٹری اطلاعات پروفیسر حافظ سجاد قمر کے ساتھ ملاقات میں کیا۔اس موقع پر امیر جمعیت علمائے اسلام مولنا عبدالمجید ہزاروی بھی موجود تھے۔مولنا فضل الرحمن نے کہا کہ سعودی عرب نے ہر آڑے وقت میں پاکستان کا ساتھ دیا۔موجودہ سعودی حکومت کے دور میں حرمین شریفین کی تاریخی توسیعی ہوئی ہے۔اور ضیوف الرحمن کے لیے بہترین سہولیات فراہم کی جا رہی ہیں۔مولنا فضل الرحمان نے تحریک دفاع حرمین شریفین کی طرف سے ضیوف الرحمن کے لیے سعودی حکومت کی خدمات کے حوالے سے منعقد ہونے والی کانفرنس کے لیے بھی نیک تمناں کا اظہار کیا اور کہا کہ ایسے اجتماعات تسلسل سے ہونے چاہیے ہیں جس سے دونوں ممالک میں محبت اور اخوت میں اضافہ ہو۔انھوں نے اس بات کی بھی تحسین کی کہ اس سال بڑے پیمانے پر پوری دنیا سے لوگ حج کے لیے جا رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ سعودی عرب اور پاکستان امت مسلمہ میں منفرد ہیں۔اور یک جان اور دو قالب ہیں۔اس موقع پر صدر تحریک دفاع حرمین شریفین مولنا علی محمد ابو تراب اور پروفیسر حافظ سجاد قمر نے ان کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ امت مسلمہ کا اتحاد وقت کی ضرورت ہے۔حرمین شریفین اتحاد کے لیے بہترین مرکز ہے۔امت کو مل کر اسلاموفوبیا کا مقابلہ کرنا چاہیے۔اور اسلام کی بہترین تصویر دنیا کے سامنے لانی چاہیے۔

ای پیپر دی نیشن