بازاروں ، مارکیٹوں میں حکومتی رٹ نہ ہونے کے برابر ہے:ذکراللہ مجاہد


لاہور (خصوصی نامہ نگار) امیر جماعت اسلامی لاہور میاں ذکر اللہ مجاہد نے کہا ہے کہ اتحادی حکومت کی نااہلی کی وجہ سے غریب مہنگائی کی چکی میں پس رہا ہے۔نان روٹی کی قیمت میں اضافہ غریب عوام کے منہ سے روٹی کا نوالہ چھینے کے مترادف ہے۔ تندورمالکان سرکار ی ریٹ پر آٹے کی عدم دستیابی اور پٹرول کی قیمت میں اضافہ کو جواز بنا کر پیش کررہے ہیں۔ پنجاب حکومت کے احکامات کے باوجود شہر بھر میں روٹی 12 جبکہ نان 18 روپے میں فروخت ہورہا ہے جو قابل مذمت اور افسوسناک ہے۔مختلف سیاسی و سماجی وفود سے ملاقاتوں کے دوران میاں ذکر اللہ مجاہد نے مزید کہا کہ بازاروں اور مارکیٹوں میں حکومتی رٹ نہ ہونے کے برابر ہے۔ بجلی اور پیٹرول کی قیمتوں میں بے تحاشہ اضافہ کے بعد لوگوں کی قوت خرید انتہائی کم ہو گئی ہے جبکہ روزمرہ اشیاء کی قیمتوں میں دوگنا ہ اضافہ ہوگیا ہے جو غریب 10 روپے کی روٹی بازار سے خرید تا تھا اب وہ بھی حکومت کی عوام دشمن پالیسیوں سے شدید متاثر ہورہا ہے۔ عوام کے مسائل کم ہونے کی بجائے ہر گزرتے دن کے ساتھ بڑھ رہے ہیں۔

ای پیپر دی نیشن