لاہور ( نیوز رپورٹر ) پاکستان تحریک انصاف کے سینئرمرکزی رہنما ملک امانت علی نے کہا ہے کہ وفاقی وزیر خرم دستگیر کا عمران خان کی حکومت گرانے کا اعترافی بیان امپورٹڈ حکومت کے منہ پر زور دار طمانچہ ہے۔ میڈیا پر اعتراف کے بعد یہ بات ثابت ہوگئی کہ منی لانڈرنگ میں ملوث لٹیروں کو اپنا احتساب نظر آ رہا تھا ملک و قوم کا پیسہ لوٹنے والوں نے اپنے مفادات اور لوٹ مار کو تحفظ دینے کیلئے ترقی خوشحالی اور خودداری کی راہ پر گامزن کرنیوالے وزیراعظم عمران خان اور پاکستان کے خلاف سازش کرکے پی ٹی آئی حکومت کا خاتمہ کیا۔
خرم دستگیرکا عمران خان حکومت گرانے کا اعترافی بیان امپورٹڈ حکومت کے منہ پر طمانچہ ہے: ملک امانت علی
Jun 21, 2022