لاہور (نیوز رپورٹر)مرکزی جمعیت اہل حدیث پاکستان کے سربراہ سینیٹر پروفیسر ساجد میر کی سربراہی میں وفد کی وزیر اعلی پنجاب حمزہ شہباز شریف سے ملاقات کی ۔ ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور اور ملک کی مجموعی سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔آپ ہمارے قابل فخر اتحادی ہیں۔حمزہ شہباز کی ساجدمیر سے گفتگو میں ساجد میر نے کہاکہ معاشی بحران سے نکلنے کیلئے قومی یکجہتی کی ضرورت ہے۔حمزہ شہباز نے ضمنی انتخابات میں ساتھ دینے کے اعلان پر ساجد میر کا شکریہ ادا کیا۔وفد میں سینیٹر حافظ عبدالکریم،چوہدری کاشف نواز رندھاوا،ملک سلیمان بھی شامل تھے۔
ساجد میر کی حمزہ شہبازشریف سے ملاقات،سیاسی صورتحال گفتگو
Jun 21, 2022