لاہور )نیوز رپورٹر(صوبائی وزیرخواجہ سلمان رفیق نے محکمہ پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کئیرمیں ہنگامی اجلاس طلب کرلیا۔ اجلاس میں ایڈیشنل سیکرٹری ٹیکنیکل ڈاکٹرعاصم الطاف،ڈائریکٹر سی ڈی سی ڈاکٹرشاہدحسین مگسی،ڈپٹی سیکرٹری ورٹیکل پروگرامزسید رملہ اور پی آئی ٹی بی کے افسران نے شرکت کی۔ صوبائی وزیر خواجہ سلمان رفیق نے اجلاس کے دوران صوبہ بھرمیں ڈینگی کی صورتحال کا جائزہ لیا۔ایڈیشنل سیکرٹری ڈاکٹرعاصم الطاف اور پی آئی ٹی بی کے افسران نے صوبائی وزیر خواجہ سلمان رفیق کو ڈینگی کی انسدادی سرگرمیوں کی تفصیلی رپورٹ پیش کردی۔صوبائی وزیر خواجہ سلمان رفیق کااظہارخیال۔پنجاب میں ڈینگی کے تدارک کیلئے تمام محکمہ جات کی کارکردگی کاجائزہ لیا جا رہا ہے۔ ڈینگی کی انسدادی سرگرمیوں سے متعلق بوگس رپورٹنگ پرسخت ایکشن لیاجائے گا۔پنجاب میں ڈینگی کے تدارک کیلئے تمام تروسائل بروئے کارلائے جائیں۔ڈینگی کی انسدادی سرگرمیوں میں کسی قسم کی کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی۔ڈینگی کے تدارک کیلئے تمام محکمہ جات کو محنت کرنی ہوگی۔ڈینگی پرقابوپانا محکمہ صحت نہیں بلکہ تمام متعلقہ محکمہ جات کی بنیادی ذمہ داری ہے۔
خواجہ سلمان رفیق کاہنگامی اجلاس طلب،ڈینگی کی صورتحال کا جائزہ
Jun 21, 2022