لاہور (خصوصی نامہ نگار)عالمی مجلس تحفظ ختم نبوت گلشن راوی لاہور کے زیراہتمام انڈیا میں ہونیوالی گستاخی کیخلاف ریلی کا انعقاد، تحفظ ناموس رسالت ریلی مون مارکیٹ تا موڑسمن آ باد تک نکالی گئی۔ مقررین و عاشقان رسولؐ نے مختلف قسم کے بینرز اور پلے کارڈ اٹھارکھے تھے۔ توہین رسالت سب سے بڑی دہشت گردی، انڈیا کے ساتھ ہر قسم کے تعلقات منقطع کیے جائیں درج تھے۔ ریلی میں عالمی مجلس تحفظ ختم نبوت کے مرکزی رہنما مولاناعزیزالرحمن ثانی ، ناظم اعلیٰ لاہور مولاناعلیم الدین شاکر ، مولاناعبدالنعیم، مجلس گلشن راوی کے رہنما محمد ابراہیم سلیم، امیرگلشن راوی مولاناعزیزالرحمن، صدرانجمن تاجران مون مارکیٹ ہیرابٹ، جے یوآئی کے مولاناحافظ محمداشرف گجر ، مولانا عبدالعزیز، مولانا خالد محمود ، مفتی انیس احمدمظاہری، مولانا مسعود احمد، مولانا حبیب الرحمن ضیائ، قاری عمرحیات، مولانا محمدآصف ، قاری سعید الرحمن ،مولانا مشہوداحمد ، قاری سعید الرحمن، مولانا عبدالرحمن ، تاجر رہنما محمدالیاس ، حافظ احمد الحسینی سمیت ہزاروں کی تعداد میں عاشقان مصطفیؐ نے شرکت کی۔علماء نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بھارت دنیاکابدترین فسطائی ملک بن چکا۔اقوام متحدہ انسداد توہین رسالت کیلئے مؤ ثر قانون سازی کرے۔